’’ پاکستان ‘‘ نام کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کا122واں یوم پیدائش16نومبرکو منایا جائے گا

بدھ 13 نومبر 2019 13:09

’’ پاکستان ‘‘ نام کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کا122واں یوم پیدائش16نومبرکو ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ’’ پاکستان ‘‘ نام کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کا122واں یوم پیدائش16نومبرکو منایا جائے گا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں سیاسی جماعتوں ،سماجی تنظیموں اورسرکاری و تعلیمی اداروں میںخصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین اس عظیم رہنما کی ملک و ملت کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نام کے خالق تحریک پاکستان کی اہم شخصیت چوہدری رحمت علی 16نومبر 1897ء کو مشرقی پنجاب (انڈیا) میں پیدا ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے اپنے کیئریر کا آغاز کیاانہوں نے لندن سے قانون اور سیاست میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں ۔ چوہدری رحمت علی نے 1933ء میں گول میز کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان کا نام استعمال کیا ا نہوں نے لندن کے شہر کیمبرج سے اپنا ایک اخبار بھی نکالا جس کا نام بھی پاکستان تھا ۔چوہدری رحمت علی3فروری 1951ء کو انتقال کر گئے تھے انہیں لندن کے شہر کیمبرج میںدفن کیا گیا تھا۔