امریکی فوڈ چین اور ہیمبرگر بیماری میں مبتلا کورین لڑکی کے درمیان علاج معالجے کے بل کی ادائیگی کامعاہدہ طے پا گیا

بدھ 13 نومبر 2019 13:31

امریکی فوڈ چین اور ہیمبرگر بیماری میں مبتلا کورین لڑکی کے درمیان علاج ..
سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) امریکی فاسٹ فوڈ چین اور نام نہاد ہیمبرگر بیماری میں مبتلا کورین لڑکی کے درمیان علاج معالجے پر اٹھنے والے بل کی ادائیگی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ کورین میڈیا کے مطابق میک ڈونلڈ کے کورین آفس نے امریکی فاسٹ فوڈ چین کے سلسلے میں منفی عوامی جذبات کو کم کرنے کوشش کرتے ہوئے ہیمبرگر بیماری میں مبتلا کورین لڑکی کے ساتھ اس کے علاج معالجے پر اٹھنے والے طبی بل کی ادائیگی کا معاہدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی 2017 میں مذکورہ کورین لڑکی نے میک ڈونلڈ کی کوریائی فرنچائیز کے خلاف شکایت درج کرواتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ اس کی چار سالہ بیٹی نے ستمبر 2016 میں میک ڈونلڈز سے ایک برگرکھایا تھاجس وجہ سے وہ ہیمولٹک یوریمک سنڈروم بیماری میں مبتلا ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہیمولٹک یوریمک سنڈروم ’’ایچ یو ایس‘‘ایک غیر معمولی بیماری جس سے گردے اور دیگر اعضاء کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

میک ڈونلڈز نے ہیمبرگر اور بچے کی بیماری کے درمیان کسی بھی رابطے سے انکار کیا تاہم اس معاملے سے میک ڈونلڈ کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث 2017 کے بعد سے فرنچائیزز کی فروخت میں کمی آ رہیتھی ۔ بالاآخر میک ڈونلڈز نے پچھلے دو سالوں میں اس لڑکی اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ہونے والے مصائب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے وہ لڑکی کی بیماری پر اٹھنے والے تمام میڈیکل بل ادا کیا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :