تین پی ایس ایل فرنچائزز شرجیل خان کو اپنے سکواڈ میں شامل کرنے کی خواہاں

اوپنر پی ایس ایل ڈرافٹ کی گولڈ کیٹگری میں شامل ،ممکنہ طور پر کراچی کنگز کا حصہ ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 13 نومبر 2019 12:59

تین پی ایس ایل فرنچائزز شرجیل خان کو اپنے سکواڈ میں شامل کرنے کی خواہاں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13نومبر 2019ء) قومی ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کا5واں ایڈیشن کھیلنے کے لیے تین فرنچائزز سے بات چیت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق شرجیل خان کو پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے گولڈ کیٹگری میں شامل کرلیا گیا ہے تاہم ابھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس کا باقاعدہ طور پراعلان کیا جانا باقی ہے ۔ اوپنر کے قریبی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی تین فرنچائزز نے انہیں اپنے اپنے سکواڈ میں شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے جب کہ قوی امکان ہے کہ شرجیل خان پی ایل ایل5میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کے ری ہیب پروگرام میں شرجیل خان نے دوسری کوشش میں ٹیسٹ پاس کیا جسکے بعد اب انہیں بہاولپور، شیخوپورہ اور کراچی میں کھلاڑیوں کو لیکچرز دینا ہوں گے،پی سی بی نے تصدیق کی کہ شرجیل خان ری ہیب پروگرام کے بعد کلب کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں، لیکچرز انکی زندگی کا سب سے تلخ تجربہ ہوگا جس میں وہ جونیئر کھلاڑیوں کو بتائیں گے کہ انکاکرکٹ سے کتنا نقصان ہوا ہے اور اس گھنا?نے دھندے کے اثرات کس قدر بھیانک ہیںشرجیل خان اپنے شہر حیدرآباد میں کلب میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، اسوقت شرجیل خان حیدرآباد کی پریکٹس پچوں پر گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کررہے ہیں اور اپنی فٹنس بہتر بنانےکی کوشش کررہے ہیں،شرجیل کے فروری میں پاکستان سپر لیگ کے بڑے سٹیج میں شرکت کے امکانات روشن ہیں، وہ اگلے فرسٹ کلاس سیزن میں قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کرسکیں گے ،پی ایس ایل میں اچھی کارکر دگی کے بعد امکان ہے کہ شرجیل خان ہالینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے میں پاکستان ٹیم میں جگہ بناسکیں گے۔