چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ‘خادم حسین

پروگرام پر عملدرآمد سے نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

بدھ 13 نومبر 2019 13:57

چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ممتازتاجر رہنما خادم حسین نے پنجاب حکومت کی طرف سے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ سرمائے کی کمی کے باعث کاروبار کو وسعت نہ دینے والی صنعتوں کو ان قرضہ سکیموں سے بہت فائدہ ہوگا اور نوجوان نہ صرف ہنر سیکھیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی ملے گا ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت کاٹیج انڈسٹریز کیلئے 30کروڑ مختص کیے گئے ہیں اور اس شعبہ میں3لاکھ تک قرضہ دیا جائے گاقرضے کی واپس 3برس میں ہوگی، سمال انٹرپرائزز کیلئے 6ارب مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت30لاکھ تک کا قرضہ فراہم کیا جائے گا ،لون مارک سپورٹ پروگرام کیلئے 3ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس کے تحت موجودہ ایس ایم ایز کو بھی آسان شرائط پر قرضہ ملے گاجو خوش آئند اقدام ہے اب کسی کونئے کاروبار کیلئے،کاروبار میں توسیع کیلئے سرمایے کی فراہمی میں کمی نہیں ہوگی اور صوبے بھر میں نئی صنعتوں کے قیام سے روزگار کیلئے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہونگے جس سے صوبہ میں بے روزگار ی کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :