متحدہ عرب امارات میں سکول جانے والے بچوں کے لیے خوشیوں بھری خبر آ گئی

وزارت تعلیم کی جانب سے بچوں کو ایک دو نہیں، پُوری تین چھُٹیوں کی نوید سُنا دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 13 نومبر 2019 13:17

متحدہ عرب امارات میں سکول جانے والے بچوں کے لیے خوشیوں بھری خبر آ گئی
دُبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13نومبر 2019ء) متحدہ عرب امارات میں مقیم بچوں کے لیے ایسی شاندار خبر سُنائی گئی ہے کہ جسے سُن کر وہ خوشی سے جھُوم اُٹھیں گے۔ جی ہاں، بچوں کے لیے حکومت کی جانب سے ایک دو نہیں، بلکہ پُوری تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ دی نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اماراتی ریاستوں میں مقیم بچوں کو تین چھُٹیوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے مطابق نئے سال 2020ء کا آغاز بچوں کو اس بار بڑی خوشی دے گا۔ کیونکہ حکومت کی جانب سے بچوں کے لیے سال کے پہلے دِن کا آغاز تعطیل سے ہو گا۔ یکم دسمبر سے لے کر 3 دسمبر2020ء تک امارات کے تمام اسکولز میں بچوں کو چھُٹیاں ہوں گی۔ اتھارٹی کے مطابق یکم دسمبر 2020ء بروز اتوار یومِ یادگار کی مناسبت سے نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں عام تعطیل ہو گی، جس کے باعث بچوں کے اسکولز بھی بند رہیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ2 دسمبر اور 3 دسمبر کو متحدہ عرب امارات میں یومِ وطنی کے باعث تعطیلات ہوں گی۔ اس موقع پر مملکت بھر میں جشن کا سا سماں ہو گا اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ تین روزہ تعطیلات کی خبر نے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ ایک پاکستانی بچے طلحہ کا کہنا تھا کہ وہ ان تعطیلات کو جی بھر کر انجوائے کرے گا۔ خصوصاً نئے سال کے جشن کو رات دیر گئے جاگ کر اس سے لطف اندوز ہو گا۔ کیونکہ اگلے دِن چھُٹی ہونے کے باعث اُس کے والدین اُسے جلدی سو جانے کے لیے مجبور نہیں کرے گا۔ اُس نے اپنے والدین سے منوا لیا ہے کہ اس بار سارا خاندان دیگر پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مِل کر دُبئی کی سڑکوں پر ہی آتش بازی کے نظاروں سے لطف اندوز ہو گا اور خوب ہلہ گُلہ بھی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :