سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں ویمنز بگ بیش لیگ میں پرسوں پنجہ آزما ہوں گی

بدھ 13 نومبر 2019 14:11

سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں ویمنز بگ بیش لیگ میں پرسوں پنجہ آزما ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ویمنز بگ بیش لیگ 2019ء میں پرسوں جمعہ کو مزید ایک میچ کھیلے جائے گا ۔ ویمنز بگ بیش لیگ کا پانچواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں کل جمعہ کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں سڈنی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لیگ میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد برسبین ہیٹ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، سڈنی سکسرز اور پرتھ سکارچرز کی ٹیمیں مساوی 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ سڈنی تھنڈر 9 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور میلبورن رینیگڈز 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل چھٹے نمبر پر ہے۔ لیگ میں سڈنی سکسرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ لیگ کے سیمی فائنلز 7 دسمبر کو کھیلے جائینگے جبکہ فائنل میچ 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :