ورسٹر شائر کا ٹی 20 بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے آسٹریلوی بلے باز ایشٹن ٹرنر سے معاہدہ

بدھ 13 نومبر 2019 14:11

ورسٹر شائر کا ٹی 20 بلاسٹ کے آئندہ سیزن کیلئے آسٹریلوی بلے باز ایشٹن ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) انگلش کلب ورسٹر شائر نے آئندہ برس شیڈول ٹی 20 بلاسٹ کیلئے انٹرنیشنل آسٹریلوی بلے باز ایشٹن ٹرنر سے معاہدہ کرلیا۔

(جاری ہے)

26 سالہ مغربی آسٹریلوی بلے باز نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز آئن بیل اور ٹم بریسنن کے ہمراہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2016-17ء میں منعقدہ بگ بیش لیگ میں پرتھ سکورچرز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ایشٹن ٹرنر ٹی 20 بلاسٹ 2020ء میں شیڈول پورے ٹورنامنٹ کیلئے ورسٹر شائر کو دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :