شہباز شریف ،مریم نواز ،خواجہ آصف نواز شریف کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں، فواد چوہدری
یہ لوگ نواز شریف کو سکیورٹی بانڈز دینے دیں، نواز شریف واپس آئیں گے تو پیسے واپس مل جائیں گے،نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کریں، کہ نواز شریف کو شک کے بغیر جانے دیں گے تو کل آصف زرداری اور خورشید شاہ بھی باہر جانے کا کہیں گے،مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں روز نئے لطیفے سننے کو ملتے ہیں، فضل الرحمان جہاں جہاں نکلنا چاہتے ہیں نکلیں ہم دیکھنے کیلئے بیٹھے ہیں، وفاقی وزیر کی میڈیا سے گفتگو ، خطاب
بدھ 13 نومبر 2019 14:16
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ 1952 میں پاکستان میں پی سی آئی آر بنایا گیا، پی سی آئی ایس آر دنیا کا بہترین ادارہ بن گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سوویٹ یونین اور یو ایس اے کے بعد پہلا راکٹ رہبر خلا میں بھیجنے والا ملک تھا۔
انہوںنے کہاکہ افغانستان کی جنگ میں جانے کی ہم سے غلطی ہوگئی، جنگ میں نہ جانتے تو آج ٹیکنالوجی میں ہم بہت آگے ہوتے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان فائنر آپٹک شروع کرنے والا پہلا ملک تھا۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں سویلین اور ڈیفینس سیکٹر الگ الگ ٹیکنالوجی پر کام کرتے رہے۔انہوںنے کہاکہ ایس پی ڈی اور ایئرفورس کی ٹیکنالوجی کو ہم سویلین سیکٹر میں استعمال نہیں کر سکتے۔انہوںنے کہاکہ جنرل باجوہ اس معاملے میں بہت کھلے دل کے مالک ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم کوشش کر رہے ہیں ڈیفنس میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کو سویلین سیکٹر میں استعمال کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ اگلے سال ٹیکنالوجی کا پچاس فیصد بجٹ بڑھائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے سول سیکٹر میں ریسرچ کوآرڈینیٹڈ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری ریسرچ انڈسٹری کے ساتھ جٴْڑی نہیں ہے، نادرا نے بائیس کروڑ لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ایک سو چالیس ملین موبائل فونز کا فنگر پرنٹ ڈیٹا حاصل کیالیکن ہم اس ڈیٹا کو استعمال نہیں کر سکے، سٹیزن پورٹل بھی ڈیٹا کے استعمال سے چل رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ چائنہ ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کے استعمال میں بہت آگے جا چکا ہے، چائنہ میں ٹرین پر بچا ہوا کھانا نیچے پھینکنے پر ٹکٹ ڈبل کر دیا جاتا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ کابینہ میں گزشتہ روز طویل میٹنگ ہوئی، نوازشریف کی صحت کے حوالے سے وزیر اعظم کی تمام معاملات پر گہری نظر ہے، انسانی بنیاد پر کابینہ نے معاملے کا جائزہ لیا ہے، کابینہ نے نواز شریف کو انسانی بنیادوں باہر جانے کی اجازت دی ہے۔انہوںنے کہاکہ ذیلی کمیٹی کہہ رہی ہے کہ ماضی میں کوئی ایسی مثال نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ نواز شریف کوئی ایسی گارنٹی تو دیں کہ ٹھیک ہوکر وہ واپس آجائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسحق ڈار بھی واپسی کی یقین دہانی کراتے رہے، حسین نواز اور حسن نواز بھی واپس نہیں آئے، ہم پیسے معاف نہیں کر سکتے،یہ پاکستانیوں کا پیسہ ہے، برطانیہ میں انہوں نے جائیدادیں چھپائی ہوئی تھیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ شہباز شریف ،مریم نواز ،خواجہ آصف نواز شریف کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں، نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو سکیورٹی بانڈز دینے دیں، نواز شریف واپس آئیں گے تو پیسے واپس مل جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو صحتیاب ہونے دیں۔انہوںنے کہا کہ عدالت ای سی ایل سے نکال دے تو ہمارا کوئی مسئلہ نہیں، اب ساری ذمہ داری ہم پر ڈال دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی ساکھ متاثر ہورہی ہے، ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی صحت سے پیسہ زیادہ اہم نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ فضل الرحمان کے دھرنے میں روز نئے لطیفے سننے کو ملتے ہیں، فضل الرحمان جہاں جہاں نکلنا چاہتے ہیں نکلیں ہم دیکھنے کے لئے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو شک کے بغیر جانے دیں گے تو کل آصف زرداری اور خورشید شاہ بھی باہر جانے کا کہیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے مثال قائم کرنی ہے اور بیلنس قائم کیا ہے، یہ مثال باقی لوگوں کے لئے بھی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ تین ہزار قیدیوں نے جیل سے نکلنے کی درخواستیں دائر کی ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ عدالت ای سی ایل سے نکال دے تو ہمارا کوئی مسئلہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اب ساری ذمہ داری ہم پر ڈال دی گئی ہے، مسلم لیگ ن کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں مسلم لیگ ن کی طرف سے تاخیر ہو رہی ہےمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.