Live Updates

بانڈجمع کرائیں اور نوازشریف کو علاج کیلئے لے جائیں، علی زیدی

بدھ 13 نومبر 2019 14:32

بانڈجمع کرائیں اور نوازشریف کو علاج کیلئے لے جائیں، علی زیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی شریف خاندان کے کچھ لوگ کیوں اپنے قائد کی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر علی زیدی نے لکھا کہ کیا دولت صحت سے زیادہ اہم ہے، نواز شریف کی حالت خراب ہے تو بانڈ جمع کرائیں اور ان کو علاج کیلئے باہر لے جائیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں ذیلی کمیٹی کے سربراہ فروغ نسیم کی بریفنگ پر کہا تھا کہ شہباز شریف سے نواز شریف کی واپسی سے متعلق مکمل ضمانت لی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات