قاسم سوری کیخلاف تحریک پر شعبہ قانون سازی کا اعتراض

اپوزیشن نے یہ نہیں بتایا ڈپٹی اسپیکر نے کس آئینی شق کی خلاف ورزی کی ہی شعبہ قانون سازی جب تک الزام میں واضح آئینی خلاف ورزی کا حوالہ نہ ہو اس تحریک پر کارروائی نہیں کر سکتے، ذرائع

بدھ 13 نومبر 2019 14:42

قاسم سوری کیخلاف تحریک پر شعبہ قانون سازی کا اعتراض
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر اسمبلی کے شعبہ قانون سازی نے اعتراض اٹھا دیا۔قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی کے مطابق اپوزیشن نے یہ نہیں بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر نے کس آئینی شق کی خلاف ورزی کی ہے، یہ بھی واضح نہیں کہ قاسم سوری نے قومی اسمبلی کے کون سے قاعدے کیخلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

شعبہ قانون سازی کا مزید کہنا ہے کہ جب تک الزام میں واضح آئینی خلاف ورزی کا حوالہ نہ ہو اس تحریک پر کارروائی نہیں کر سکتے۔قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی کے اس اعتراض کے بعد ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رواں اجلاس میں ووٹنگ مشکل ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ نون نے 8 نومبر کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی، جس پر 15 نومبر کے بعد ووٹنگ لازمی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت حزبِ اختلاف سے یہ تحریکِ عدم اعتماد واپس لینے کے لیے رابطے کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :