جولوٹے اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں ‘ طلال چوہدری

صحت کی سنگینی کے باوجود نوازشریف کا موقف انکی سیاست چمکانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے

بدھ 13 نومبر 2019 15:03

جولوٹے اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جولوٹے اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سے دوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں ،فواد چوہدری پہلے اپنا سکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اور تھالی میں نہیں کھائیں گے ،فواد چوہدری لوٹے تھے، ہیں اور رہیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزراء کی جانب سے بیانات سے عمران صاحب کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،فواد چوہدری کے بیانات نئے پاپا کو خوش کرنے کی اوچھی حرکت ہے ،فواد چوہدری مذموم بیانات سے عدالتی فیصلوں کی توہین نہ کریں ،جتنی پارٹیاں فواد چودھری نے بدلی ہیں اس کی بھی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ صحت کی سنگینی کے باوجود محمد نوازشریف کا موقف ان کی صحت پر سیاست چمکانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔