قتل کیس کافیصلہ،2 مجرموں کو 25 ،25 سال قید،جرمانہ

بدھ 13 نومبر 2019 15:23

قتل کیس کافیصلہ،2 مجرموں کو 25 ،25 سال قید،جرمانہ
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج تحصیل شاہپور سکندر جاویدنے تھانہ شاہپور صدر سٹی کے قصبہ کنڈان کے معروف مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے نامزد دو ملزمان منیر اوردانش کو 25 ،25 سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ،جبکہ ملزم منیر کو مقتول کو زخمی کرنے کے جرم میں 5 سال قید اور دانش کو تین سال قید بھگتنا ہو گی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے 2018 ء میں میلہ شاہ شمس شیرازی شاہپور سٹی پر معمولی تنازعہ پر اپنے ہی قصبہ کنڈان کے نوجوان کاشف حیات کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔جس کا مقدمہ مقتول کے والد ملک محمد حیات کی مدعیت میں تھانہ شاہپور سٹی میں درج کیا گیا تھا۔