وزیرصحت پنجاب کی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کواضافی بجٹ دینے کی ہدایت

انسٹی ٹیوٹ مریضوں کوبہترین اورجدیدطبی سہولیات فراہم کررہاہے، ڈاکٹریاسمین راشد

بدھ 13 نومبر 2019 16:57

وزیرصحت پنجاب کی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کواضافی بجٹ دینے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کواضافی بجٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔ وہ بدھ کے روز محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نادرچٹھہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ آصف طفیل، آرآئی سی سے ڈاکٹر عاصم ودیگرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرعاصم نے صوبائی وزیرصحت کوراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ورکنگ اورمریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی مریضوں کوبہترین اورجدیدطبی سہولیات فراہم کررہاہے۔ ہزاروں مریض آرآئی سی سے تسلی بخش علاج کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کومزیداپ گریڈکیاجارہاہے۔ آرآئی سی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کوجلدمکمل کیاجائے۔