مایاکوبا گالف چیلنج کلاسک ٹورنامنٹ کل میکسیکو میں شروع ہوگا

بدھ 13 نومبر 2019 17:04

مایاکوبا گالف چیلنج کلاسک ٹورنامنٹ کل میکسیکو میں شروع ہوگا
میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) مایاکوبا گالف چیلنج کلاسک ٹورنامنٹ کل جمعرات سے میکسیکو میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں امریکن گالف کھلاڑی میتھیو گریگوری کیچر اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے 72 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 14 نومبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 17 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :