یوراج سنگھ ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں مراٹھا عریبیئنز کی نمائندگی کریں گے

بدھ 13 نومبر 2019 17:10

یوراج سنگھ ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں مراٹھا عریبیئنز کی نمائندگی کریں گے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل رائونڈر یوراج سنگھ ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں شرکت کرینگے۔ یوراج سنگھ ٹی 10 لیگ میں مراٹھا عریبیئنز کی نمائندگی کرینگے۔ اس فرنچائز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور جبکہ آئیکون پلیئر آسٹریلیا کے کرس لین ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار سہیل خان اس ٹیم کے مالکان میں شامل ہیں۔ یوراج سنگھ اس سے قبل کینیڈین ٹی 20 لیگ میں شرکت کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مراٹھا عریبیئنز کی ٹیم کل جمعہ کو اپنا پہلا گروپ میچ ناردرن واریئرز کے خلاف کھیلے گی۔ مراٹھا عریبیئنز کو لاہور قلندرز، ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظہبی کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا۔