Live Updates

پی ٹی آئی کے اکان اسمبلی نے ڈیفنس کے رہائشیوں کے لیے سمندر کا پانی میٹھا کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا

پلانٹ کا قیام ہمارے حلقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا،ڈی ایچ اے میں دو سے ڈھائی ماہ میں پلانٹ لگا دیا جائے گا، آفتاب صدیقی

بدھ 13 نومبر 2019 17:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی اور اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان اور شہزاد قریشی نے ڈیفنس کے رہائشیوں کے لیے سمندر کا پانی میٹھا کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے این اے 247 کے سیکریرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ پلانٹ کا قیام ہمارے حلقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا،ساڑھے تین سال میں ڈی سیلینیشن کا پلانٹ لگانے کا وعدہ کیا تھا۔

ہم نے ڈیفنس اور کلفٹن کنٹونمنٹ کے ساتھ مل کر کام کیا،ڈی ایچ اے میں دو سے ڈھائی ماہ میں پلانٹ لگا دیا جائے گا جو کہ ڈھائی سال میں پانی کی ضرورت کو کسی حد تک پورا کرے گا۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اے کو چودہ ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے جبکہ چار پانچ ملین گیلن پانی ملتا ہے،دس ملین گیلن کی ضرورت کو یہ منصوبہ پورا کرے گا۔ابتدائی طور پر پچاس لاکھ گیلن پانی اس منصوبے سے حاصل کیا جائے گا۔

سمندر کو پانی کو پلانٹ کے زریعے میٹھا کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے فور منصوبے میں تاخیر کی وجہ تکنیکی مسائل ہیں،کے فور میں پمپنگ اسٹیشن نہیں تھے۔اس منصوبے کی تاخیر کا ذمہ سندھ حکومت کو جاتا ہے۔ سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے اربوں لگنے کے بعد بھی اب تک منصبوبہ کہیں نہیں پہنچا۔اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے کے معاملات کو بہتر کرے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگوانی، ادیبہ عارف حسن پی ٹی آئی رہنما عمران صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا احساس پروگرام کامیابی سے جاری ہے، پاکستانی معشیت بہتر سمت میں جا رہی ہے۔دیگر صوبے ترقی کر رہے ہیں مگر سندھ میں آج کتے کے کاٹنے کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں روزانہ کے بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔ایک خاتوں کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے۔وزیر اعلی کو شرم آنے چاہیے کہتے ہیں وفاق کی وجہ سے کے فور تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ایک کام بتائے جو اچھا کیا ہو بہت جلد احساس پروگرام کے تحت صحت کارڈ کا اجراح کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی پر راہ گامزن ہے مگر مولانا ملک کا بھلا نہیں چاہتے،اگر مولانا پلان بی کے تحت قانون ہاتھ میں لے گے تو ریاست کے پاس بھی پلان بی ہے۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ڈیفنس کے رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اس منصوبے کا اعلان کیا تھا،سندھ حکومت کا کام ہے کہ شہریوں کو پانی فراہم کرے،پانی کے مسائل حل نہ ہوئے تو اس پر جنگ کا خدشہ ہے،ڈھائی سال میں ہمارا وعدہ پورا ہوگا۔حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ شہر کو پانی فراہم کرنے کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات