Live Updates

نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے ،اسے عمران خان کو قابو کرنا پڑیگا، چوہدری شجاعت حسین

زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ،عمران خان ماتھے پر وہ کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائیگا ، بیان

بدھ 13 نومبر 2019 18:05

نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے ،اسے عمران خان کو قابو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے ،اسے عمران خان کو قابو کرنا پڑیگا، زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے ،عمران خان ماتھے پر وہ کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائیگا ۔ ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے اسے عمران خان کو قابو کرنا پڑیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جیسے کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے اور ملک کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اپنے اچھے فیصلوں میں ایسے لوگوں کی مت سنے جو اس میں مینگنں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ عمران خان ماتھے پر وہ کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ صاحبِ اقتدار لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائی مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے پر صرف کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات