Live Updates

سڑکیں بند کر نا علماء کا کام نہیں ، شیخ رشیداحمد

سڑکیں بند کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کسی اور ایجنڈے پر ہیں، کسی اور ایجنڈے پر ہونگے تو قانون حرکت میں آئیگا، میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 نومبر 2019 18:05

سڑکیں بند کر نا علماء کا کام نہیں ، شیخ رشیداحمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سڑکیں بند کر نا علماء کا کام نہیں ۔شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان اپنے ورکرز کو اتنا امتحان لیں جتنا وہ سہہ سکیں۔ انہوںنے کہاکہ سڑکیں بند کرنا علماء کا کام نہیں ،سڑکیں بند کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کسی اور ایجنڈے پر ہیں، کسی اور ایجنڈے پر ہونگے تو قانون حرکت میں آئیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کابینہ کا متفقہ فیصلہ ہے کہ نواز شریف قانونی تقاضے پورے کر کے باہر جائیں،مجھے نہیں پتہ آصف زرداری کو پیکج مل رہا ہے یا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ زرداری کے ساتھیوں کیساتھ بات چیت چل رہی ہے،وہ تھوڑے بہت پیسے دینگے تو باہر جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ خبروں کے مطابق میاں صاحب زیادہ بیمار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سید علی گیلانی کا وزیر اعظم کو لکھا گیا خط بہت اہم ہے، عمران خان کو کہوں گا سید علی گیلانی کے خط کو مثبت جواب دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات