Live Updates

حنیف عبا سی کی جانب سے ہتک عزت دعوی خارج کیئے جانے کے فیصلے پر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی

بدھ 13 نومبر 2019 18:06

حنیف عبا سی کی جانب سے ہتک عزت دعوی خارج کیئے جانے کے فیصلے پر ہائیکورٹ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عبا سی کی جانب سے ہتک عزت دعوی خارج کیئے جانے کے فیصلے پر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس عاطر محمود پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے ابتدائی سما عت کے بعد عمران خان کو نوٹس جاری کردیا ،حنیف عبا سی کی جانب سے نجم حنیف شیخ ایڈوکیٹ نے اپیل دائر کی ۔ اپیل میں موقف اختیار کیاگیاکہ ایڈیشنل سیشن جج ملک شفیق احمد نے دعوی میں شہادت قلمبند کیئے بغیر فیصلہ سنا یا ۔ڈویژن بنچ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 جنوری مقرر کردی ۔حنیف عباسی نیانتخابی مہم کے دوران کردار کشی پر عمران خان کے خلاف دس کروڑ روپے ہرجانے پر مبنی ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات