ڈپٹی کمشنر جہلم کا مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ اور انہوں نے سبزی و فروٹ کی بولی کا جائزہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 نومبر 2019 18:36

ڈپٹی کمشنر جہلم کا مرکزی سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ اور انہوں نے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے صبح چھ بجے جہلم سبزی و فروٹ منڈی اور مسجد افغانہ جہلم کا اچانک دورہ کیا۔ وہاں پر سبزیوں، فروٹ کی بولی کا معائنہ کیا۔ آڑھتیوں سے فروٹ اور سبزی کے ریٹ مناسب رکھنے اور عوام الناس کو سستے داموں پھل اور سبزی فروخت کرنے دوکانداروں کو ہدایات دیں کہ وہ غریب عوام جو مہنگا فروٹ خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں بھی سبزی اور اچھا فروٹ مناسب قیمت پر دستیاب ہو سکے ۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سبزی اور فروٹ کے ریٹس میں خود چیک کرنے سے بہتری آئی ہے اور اچانک دوروں کو جاری رکھا جائیگا۔الصباح دورہ کے موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی جہلم نے بولی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بولی اپنی نگرانی میں کروانے کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے ۔ سبزی و فروٹ کی نیلامی کے اوقات کار منڈی میں آویزاں کیے جائیں، سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں کوئی بھی چیزبغیر نیلامی کے عمل سے فروخت نہیں کی جائیگی اور تمام دکاندار اپنی اپنی دکانوں پر نرخ نامے آویزاں کرنے کے پابند ہیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے جہلم فلڈ بند پر تعمیر شدہ مسجد افغانہ کے ساتھ نکاسی آب کے سلسلہ میں بہتری لانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ضروری ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب میں بہتری لانے کے لئے تمام تر وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :