ون ڈش کی خلاف ورزی پر دولہا کے خلاف ایف آئی آر درج جبکہ ون ڈش پر عمل کروایا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 نومبر 2019 18:39

ون ڈش کی خلاف ورزی پر دولہا کے خلاف ایف آئی آر درج جبکہ ون ڈش پر عمل کروایا ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد کی سربراہی میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سوہاوہ میں دلہا نثار ولد جہانگیر بمقام گوجر کٹاریاں نزد موضع بڑا گواہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی- ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ نہ صرف میرج ہالز میں بلکہ دیگر آوٹ ڈور مقامات پر شادویوں کی تقریب میں خلاف ورزی کرنے پر پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ 2016 کے تحت بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس ضمن میں ہر گز لا پرواہی نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم اور تحصیل دار جہلم نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مختلف نان و روٹی و دیگر اشیا خرد و نوش کی زائد قیمت پر فروخت کرنے والے دکانداروں کی چیکنگ کی اور کم وزن روٹی و نان فروخت کرنے والے دوکانداروں کو مجموئی طور پر 26000 روپے جرمانہ عاید کیا۔

متعلقہ عنوان :