جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،
التمش میڈیکل سوسائٹی کے خلاف انوسٹی گیشن ،سابق قائم مقام آئی جی پی سندھ کے خلاف انکوائری میں مزیدجائزہ کا فیصلہ اجلاس میں کے ڈی اے حکومت سندھ کے افسران کے خلاف انکوائری سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بند کرنے کی منظوری دیدی گئی بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، جسٹس جاوید اقبال
بدھ 13 نومبر 2019 18:50
(جاری ہے)
تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔
نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں التمش میڈیکل سوسائٹی کے مالکان/ڈائریکٹرز اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن اور غلام شبیر شیخ سابق قائم مقام آئی جی پی سندھ اور دیگر کے خلاف انکوائری میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور دیگر قانونی پہلوئوں کا مزیدجائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میںکے ڈی اے حکومت سندھ کے افسران واہلکاران کے خلاف انکوائری معزز سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ڈاکٹر احمد ندیم اکبرسابق رجسٹرار پی ایم ڈی سی ،عمران تاج جنرل منیجر نیسپاک ،آفتاب احمد ایسو سی ایٹ انجینئر ، نیسپاک ،فواد بٹ پراپرائٹر آف میسرز کنسٹرکشن ایکسپرٹس اور دیگر،ولی محمد نائچ سابق سپرنٹنڈنگ انجینئر خیر پور آبپاشی سرکل سکھر اور دیگر،ڈاکٹر پروین نعیم شاہ وائس چانسلر شاہ عبد الطیف یونیورسٹی خیر پور اور دیگر ،،منظور احمد ملک سابق شیٹ کلرک ایس ایس پی آفس جیکب آباد اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز جبکہ بورڈ آف ریونیو کے افسران واہلکاران،ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی کراچی،پورٹ قاسم اتھارٹی،کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر اورسعید احمد جاکھرانی سابق ڈائریکٹر نارا کنال(سیڈا) میرپور خاص ،محکمہ آبپاشی نصرات ڈویژن کے افسران و اہلکاران ،ا وردیگر کے خلاف انکوائریاں اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے تحت گزشتہ 23 ماہ میں 71 ارب روپے بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی حالیہ رپورٹ میں نیب کی آگاہی اور تدارک کی شاندا ر حکمت عملی کو سراہا ہے ۔نیب کا ایمان -کرپشن فری پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصدہے ۔نیب نے گزشتہ 23 ماہ میں 610 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالت میں دائرکئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب مضاربہ/مشارکہ کے 44 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے عوام کی لوٹی گئی اربوں روپے کی رقوم برآمد کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے اس وقت 1235 بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریباًً 900 ارب روپے ہے۔انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم پالیسی کے خلاف کسانوں کے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈی سی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرے
-
مودی اور راہول گاندھی سے ان کی متنازع تقاریر پر جواب طلب
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
نواز شریف کی چین میں صحابی رسول ﷺ کے مزار پر حاضری
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.