وزیر مملکت کی موبائل صارفین کو روزانہ صبح ایک حدیث بھیجنے کی تجویز
چیئرمین پی ٹی اے اس تجویز کا جائزہ لیں، اس پر کام کریں اور آئندہ اجلاس میں آگاہ کریں، علی محمد خان
بدھ 13 نومبر 2019 18:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے، چیئرمین پی ٹی اے بتائیں کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ موبائل کمپنیوں کو ہر روز حدیث بھجوانے کا پابند بنایا جاسکتا ہی علی محمد خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بھی ویژن ہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کا عکاس بنایا جائے، لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ موبائل صارف کو صبح حدیث کا پیغام پہنچے تاکہ لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی مل سکے۔
دوران اجلاس وزیرمملکت نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے اس تجویز کا جائزہ لیں، اس پر کام کریں اور آئندہ اجلاس میں آگاہ کریں۔علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ موبائل کمپنیوں کے لیے شاہراہوں پر کوریج کی فراہمی کو لازمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت موبائل کمپنایاں شاہراہوں پر کوریج کی فراہمی کی ذمہ دار نہیں ہیں، موبائل کمپنیوں کے لائسنس کی شرائط میں شاہراہوں پر کوریج کی فراہمی شامل نہیں ہے، جو کمپنیاں شاہراہوں پر کوریج دے رہی ہیں وہ کمرشل مقاصد کے لیے کر رہی ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ نئے لائسنس کی شرائط میں موٹرویز، ہائی ویز پر کوریج کی فراہمی کو لازمی کریں گے۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے سوشل میڈیا کے کردار پر بحث کا معاملہ بھی زیر غور آیا، جس پر کمیٹی کے رکن غلام علی تالپور نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو بند کردینا چاہیے۔اسی دوران ایک اور رکن علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا بے لگام ہے۔اراکین کی بات پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا کے لیے ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ بنارہے ہیں، سوشل میڈیا پر ملکی قوانین، سماجی اقتدار کی پاسداری کرنا ہوگی۔چیئرمین نے کہا کہ ملک میں 9لاکھ 32ہزار فحش ویب سائٹس بلاک کردی ہیں، سوشل میڈیا کے مواد کی نگرانی کر رہے ہیں، اس مواد کو 32 حکومتی اداروں کے تعاون سے مانیٹر کرتے ہیں، مواد کی مانیٹرنگ کیلئے ایک پورٹل بنایا ہے۔انہوںنے بتایا کہ پاکستان کے لیے ٹوئٹر کا ہوسٹ ملک اب بھارت نہیں دبئی ہے، پاکستان کے مطالبے پر ٹوئٹر نے بھارت کے بجائے دبئی کو ہوسٹ ملک مقرر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹوئٹر مارکیٹ چھوٹی ہے، یہاں ٹوئٹر صارفین کی تعداد صرف 3 لاکھ ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں 5 جی سروس جلد متعارف کروائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.