ڈینگی کے کیسزکی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، ڈینگی لارواکی افزائش کوروکنے کیلئے موثراقدامات جاری رکھے جائیں‘یاسمین راشد

سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کاخاص خیال رکھاجارہاہے، ڈینگی کے تدارک کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائینگے‘وزیرصحت

بدھ 13 نومبر 2019 19:07

ڈینگی کے کیسزکی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، ڈینگی لارواکی افزائش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں کیبنٹ کمیٹی کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیراوقاف سعیدالحسن جعفری، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان، کمشنرلاہورڈویژن آصف بلال لودھی اور وڈیولنک کے ذریعے تمام کمشنرزاورڈی سی حضرات نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ پولیس، پی آئی ٹی بی، ماحولیات، سوشل ویلفیئر، فشریز، واسا، ایل ڈی اے، لیبر، ٹرانسپورٹ، سپیشل برانچ، ڈی ایچ اے، لیسکو، پی ایچ اے، ایگری کلچر، انہار، ڈی جی پی آر، لوکل گورنمنٹ، آئی پی ایچ، ایل ڈبلیوایم سی، سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن، فوڈ، کوآپریٹو، پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ودیگرمحکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرصحت نے صوبہ بھرمیں انسداڈینگی مہم کے اعدادوشماراورڈینگی پرقابوپانے کے حوالہ سے اقدامات کاجائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان نے وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوصوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

تمام افسران اورضلعی انتظامیہ کی کاوش سے ڈینگی کے کیسزکی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لارواکی افزائش کوروکنے کیلئے موثراقدامات جاری رکھے جائیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کاخاص خیال رکھاجارہاہے۔ آئندہ ڈینگی کے تدارک کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائینگے۔ غلط اعدادوشمارفراہم کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ڈینگی کی وباء پرقابوپانے کیلئے شہریوں کواپنے گھروں اوردفاترکوصاف ستھرارکھ کراہم کرداراداکرناہوگا۔ صوبائی وزیراوقاف سعیدالحسن جعفری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب نے ہنگامی اقدامات اٹھاکرڈینگی پربہت قابو پایا۔آئندہ ڈینگی کے مکمل تدارک کیلئے پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :