کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی قانون سازی نہیں کی جا رہی، یہ خبر غلط ہے، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی سینیٹ میں وضاحت

بدھ 13 نومبر 2019 20:13

کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی قانون سازی نہیں کی جا رہی، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے واضح کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی قانون سازی نہیں کی جا رہی، یہ خبر غلط ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے حکومت وضاحت کرے کہ اس حوالے سے قانون میں کیا ترمیم لے کر آ رہی ہے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے وضاحت کی کہ کلبھوشن یادیو کے حوالے سے کوئی قانون نہیں آ رہا، یہ غلط خبر ہے، یہ افواہ پتہ نہیں کہاں سے اڑی ہے۔