کبڈی مقابلے ،پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو شکست دے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

بدھ 13 نومبر 2019 20:23

کبڈی مقابلے ،پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو شکست دے گولڈ میڈل اپنے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کبڈی مقابلوں کا گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا پاکستان نیوی سلور جبکہ پاکستان ائیر فورس برونز میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں پشار کے قیوم سپورٹس ارینا میں33ویں قومی کھیلوں کے کبڈی ایونٹ کا فائنل میچ پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس مین سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور اور پاکستان اولپمکس ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن مہمان خصوصی تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر شائقین کی کثیر تعداد سمیت ان مقابلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ سید عاقل شاہ ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران خالد محمود، چوہدری محمو یعقوب، محمد جہانگیر، عابد قادری کے پی کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر ارباب نصیر ، چیئرمین پیر برکت شاہ، سیکرٹری سلطان بری ، پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد سرور رانا سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود تھے، اس فائنل میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو 30-20کے سکور سے زیر کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا پہلے ہاف کے اختتام پر آرمی کو15-10سے برتری حاصل تھی اور دوسرے ہاف میں بھی یہی سکور رہا آرمی کی جانب سے سجاد لاڈوکا کھیل سب سے نمایاں رہا اور اس نے اپنی ٹیم کی کامیابی میں سب سے اہم کردار ادا کیا البتہ ہائی وولٹیج اس میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے آرگنائزز کو خوب ڈسٹرب کئے رکھا اور ہر ایک منٹ بعد لئے جانے والے ویویوزReviewsنے اس میچ کا مزہ کرارہ کر دیا اور بہت زیادہ وقت اپنی ریویوز پر خرچ ہوتا رہا جس بناء پر میچ کے اختتام سے تین منٹ قبل مہمان خصوصی غلام احمد بلور بھی میچ چھوڑ کر گھر کو چل دئیے جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ نہیں کھیلا جا سکا اور پاکستان ائیر فورس کو پنجاب کے خلاف فاتح قرار دیا گیا کیونکہ پنجاب کی ٹیم گزشتہ میچ میں گرائونڈ سے واک آئوٹ کرنے کی بناء پر مقابلوں سے خارج کر دی گئی تھی ان مقابلوں کے اختتام پر جنرل (ر) عارف حسن نے کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں میڈلزاور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :