پشاور ، باکسنگ مقابلے اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئے

بدھ 13 نومبر 2019 20:27

پشاور ، باکسنگ مقابلے اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری باکسنگ مقابلے اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئے خواتین مقابلوں میں سندھ کی تین باکسرز رضیہ بانو، سارہ اور مہرین اپنی اپنی کیٹگری میں حریف کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں جبکہ مردوں کے مختلف کوارٹر فائنل میچوں میں نیوی، سندھ، واپڈا، بلوچستان، ہائیر ایجوکیشن، ریلویز، کے پی کے، پی اے ایف، اسلام آباد اور آرمی کے کھلاڑی مختلف ویٹس میں سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے خواتین کے 48-51کلو گرام ویٹ کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میں سندھ کی رضیہ بانو نے پنجاب کی فاطمہ کو شکست دی جبکہ 54-57کلو گرام کیٹگری میں سندھ کی سارہ نے آزاد کشمیر کی دعا کو زیر کیا اسی طرح خواتین لائیٹ ویٹ کی 57-60کلو گرام کیٹگری مین سندھ کی مہرین نے اسلام آباد کی اسمہ کو شکست دیتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ 48کلو گرام کیٹگری کے خواتین کے کوارٹر فائنل میں کے پی کے کی سیرت نے آزاد کشمیر کی رقیہ بی بی کو شکست دی جبکہ مردوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں 49کلوگرام کیٹگری میں نیوی کے دائود خان نے کے پی کے عبداللہ اور سندھ کے زوہیب رشید نے ہائیر ایجوکیشن کے احمد خان کو واپڈا کے جہانزیب خان نے آرمی کے محمد سعید کو اور بلوچستان کے ذاکر حسین نے پی اے ایف کے بلال احمد کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے رسائی حاصل کی اسی طرح52کلوگرام ویٹ کیٹگری کے کوارٹر فائنل مرحلے میں واپڈا کے عطاء اللہ نے نیوی کے سجاد رشید کو ہائیر ایجوکیشن کے عبدالولی نے بلوچستان کے بشیر اھمد کو ریلویز کے نور علی نے پولیس کے تنویر کو اور آرمی کے سید محمد آصف نے سندھ کے احمد آفریدی کو زیر کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا مقابلوں کے 56کلو گرام مقابلوں میں نیوی کے اورنگزیب نے پولیس کے محمد شعیب کو اور پی اے ایف کے نعمت اللہ نے سندھ کے حامد حسین کو بلوچستان کے الیاس اسلم نے آزاد کشمیر کے عمر بشیر اور واپڈا کے نقیب اللہ نے آرمی کے حسنین اسلم کو کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست سے دو چار کیا اسی طرح60کلو گرام ویٹ کیٹگری میں اسلام آباد کے کامل فخر سید نے سندھ کے زوہیب کو ریلویز کے محمد اشرف نے پنجاب کے محمد شعیب آرمی کے ابراہیم نے بلوچستان کے محب اللہ کو اور واپڈا کے محب اللہ نے پولیس کے گل محمد کو ہرایا جبکہ 64کلو گرام کیٹگری کوارٹر فائنل میچوں میں سندھ کے عبدالجلیل نے پنجاب کے فہد اسلم کو نیوی کے ادر خان نے پی اے ایف کے عامر مسعود کو واپڈا کے نقیب اللہ نے بلوچستان کے اپنے ہی ہم نام کو اور پاکستان آرمی کے سلیمان بلوچ نے ریلویز کے محمد دائود کو شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔