نیشنل گیمز ،سائیکلنگ ایونٹ ٹائم ٹرائل ریس میں واپڈاکے مجید اللہ نے گولڈمیڈل اپنے نام کیا

بدھ 13 نومبر 2019 20:27

نیشنل گیمز ،سائیکلنگ ایونٹ ٹائم ٹرائل ریس میں واپڈاکے مجید اللہ نے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) نیشنل گیمز کے سلسلے میں منعقدہ سائیکلنگ ایونٹ کے پہلے روز مردوں کے ٹائم ٹرائل ریس میں واپڈاکے مجید اللہ نے گولڈمیڈل اپنے نام کیا۔پشاور میں جاری نیشنل گیمز کے حوالے سے منعقدہ سائیکلنگ کے مقابلے گزشتہ روز شروع ہوگئے،ان مقابلوں میں چاروں صوبوں،اسلام آباد،گلگت بلتستان ،آرمی ،ریلوے،واپڈا،ایچ ای سی سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ رو زمقابلوں کے پہلے روزٹائم ٹرائل ریس میں پاکستان واپڈاکے مجید اللہ نے سونے کا تمغہ حاصل کیا،پاکستان آرمی کے اسلان احمد نے چاندی اور پاکستان آرمی ہی کے عبداللہ نے برائونز میڈل حاصل کیا۔یہ مقابلے کل تک جاری رہیںگے۔ان مقابلوں کیلئے صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ناصر مہمند نے بہترین انتظامات کئے گئے تھے،کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے کھانے پینے کے ساتھ سیکورٹی کیلئے پولیس اور آرمی کے بھاری نفری موجودرہی اور ریسکیوکی ٹیمیں بھی موقع پر موجودتھے ۔