پشاور، کراٹے کے گروپ وانفرادی کاتا مقابلوں کافیصلہ ہوگیا

بدھ 13 نومبر 2019 20:27

پشاور، کراٹے کے گروپ وانفرادی کاتا مقابلوں کافیصلہ ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) کراٹے کے گروپ وانفرادی کاتا مقابلوں کافیصلہ ہوگیا۔آرمی نے گروپ جبکہ واپڈا نے انفرادی مقابلہ میں سونے کاتمغہ اپنے نام کیا،پشاورمیں جاری 33ویں قومی کھیلوں کے سلسلے میںکراٹے کے انفرادی و گروپ کاتا کے مقابلے سپورٹس آرینہ میں منعقد ہوئے اس موقع پرپاک آرمی کے بریگیڈئر ظہیر مہمان خصوصی تھے جبکہ فیڈریشن کے عہدیداران محمد جہانگیر،شاہ فیصل ،خالد نور بھی موجودتھے انفرادی مقابلے میں واپڈاکے شمس نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے ادارے کے لیے سونے کاتمغہ جیتاآرمی نے ایونٹ میں دوسری جبکہ کے پی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

گروپ کاتا می آرمی پہلے ،واپڈادوسرے اورریلوے کی ٹیم تیسرے نمبرپررہی

متعلقہ عنوان :