Live Updates

مسلم لیگ (ن) کا عمران خان کو سوموٹو جاری کرنے کا مطالبہ

عمران خان اور ان کے وزرا نے جو ڈیل کی باتیں کی ہیں اب ان کو توہین عدالت کے نوٹس کا سامنا ہے، احسن اقبال

بدھ نومبر 21:58

مسلم لیگ (ن) کا عمران خان کو سوموٹو جاری کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو سوموٹو نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اور ان کے وزرا نے جو ڈیل کی باتیں کی ہیں اب ان کو توہین عدالت کے نوٹس کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان بار بار کہتے ہیں کہ میں این آر او نہیں دوں گا تو اب ذرا عمران خان یہ سمجھا دیں کہ کون سا این آر او ہے جو وہ دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کرپشن کے کیسز جو حکومت نے قائم کئے ہیں، ان کا فیصلہ عمران احمد نیازی نے نہیں بلکہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ کیا پاکستان کی عدالتیں عمران احمد نیازی کے تابع ہیں ، کیا عدالتیں عمران خان کے کہنے پر فیصلے دیتی ہیں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جب عمران احمد نیازی کہتے ہیں کہ میں این آر او نہیں دوں گا تو چیف جسٹس کو عمران خان کو سوموٹو کا نوٹس بھیجنا چاہئیے اور ان سے وضاحت طلب کرنی چاہئیے۔
ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد سے متعلق تازہ ترین معلومات