اسٹیٹ بینک نے پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کی تردید کردی

بدھ 13 نومبر 2019 21:58

اسٹیٹ بینک نے پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کی تردید کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء)اسٹیٹ بینک نے پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ پر پابندی عائد نہیں کی جارہی ہے اور پانچ ہزار کے نوٹ کو بند کرنے کی کوئی تجویز بھی زیر غور نہیں ہے۔