دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کل متوقع

11دسمبر سے راولپنڈی اور 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول

بدھ 13 نومبر 2019 21:58

دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان  کل متوقع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) دورہ پاکستان کیلئے سری لنکا کی 16 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کل جمعرات کو متوقع ہے۔سری لنکن میڈیا کے مطابق مجوزہ ٹیم میں تمام سینئرکھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے 11دسمبر سے راولپنڈی اور 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا شیڈول لنکن بورڈ کے حوالے کیاجاچکا ہے، باضابطہ اعلان چند روز میں ہوگا۔دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے آنے والی سری لنکن ٹیم کا کیمپ 18 نومبر سے کولمبو میں شیڈول کیاگیا ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس اہم سیریز کی تیاریوں کا آغاز کررکھاہے، میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈزکا مرحلہ بھی جلد شروع ہورہا ہے۔