Live Updates

تحریک انصاف یوسی فتومنڈ کے زیر اہتمام نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیمپ کا افتتاح کردیا گیا

بدھ 13 نومبر 2019 23:08

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف یوسی فتومنڈ کے زیر اہتمام نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیمپ کا افتتاح کردیا گیا نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے فارمز حاصل کرنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد رہنما تحریک انصاف و سابق ناظم چوہدری صداقت منڈ کے ڈیرے پر پہنچ گئی اور کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے زریعے شہریوں نے اپنے فارم پر کروائے اس موقع پر رہنما تحریک انصاف چوہدری صداقت علی منڈ، ایڈمنسٹریٹر یوسی فتومنڈ ملک چانداعوان، سماجی رہنما حامد علی سوہل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما چوہدری صدیق مہر اور ایس اے حمید کی خصوصی ہدایات پر یوسی فتومنڈ کے رہائشیوں کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے عوام کو گھر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے وزیر اعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے اور پاکستان کے غیور عوام کو بلا تفریق گھر فراہم کئے جائیں گے یوسی فتومنڈ کے عوام اپنے قائدین چوہدری صدیق مہر اور ایس اے حمید کے مشکور ہیں اور انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات