ڈی جی آئی ایس پی آر کی بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا کبیر آزاد سے ملاقات

ہمارے مذہبی اسکالرز کا اسلام کی صحیح اقدار پیش کرکے ناجائز اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ہے: میجر جنرل آصف غفور

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 13 نومبر 2019 20:00

ڈی جی آئی ایس پی آر کی بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا کبیر آزاد سے ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2019ء) : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا کبیر آزاد سے ملاقات کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ہمارے مذہبی اسکالرز کا اسلام کی صحیح اقدار پیش کرکے ناجائز اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ہے‘‘۔

(جاری ہے)

 
 
اس سے قبل انہوں نے اس سے قبل میجر جنرل آصف غفور نےاپنے ایک ٹویٹ مین آج کہاتھا کہ کلبھوشن یادیو کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی جے کے فیصلے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ آئی سی جے فیصلے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہو رہی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اس معاملے پر چند قانونی آپشنز زیر غور ہیں۔اب انہوں نے تاریخی بادشاہی مسجد کے خطیب اور امام مولانا کبیر آزاد سے ملاقات کی ہے اور اسلامی سکالرز کے کردار کی تعریف کی ہے۔