Live Updates

الحمدللّٰہ ! کرپشن کے چیمپیئنز کی حکومت کے خلاف ایک اور سازش بے نقاب، فیصل واوڈا

شریف خاندان کی کرپشن اور سیاست کو بے نقاب کرنے میں عمران خان پھر کامیاب، وفاقی وزیر

بدھ 13 نومبر 2019 23:31

الحمدللّٰہ ! کرپشن کے چیمپیئنز کی حکومت کے خلاف ایک اور سازش بے نقاب، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے نواز شریف کا نام ای سی ایل معاملہ پر کہاہے کہ الحمدللّٰہ ! کرپشن کے چیمپیئنز کی حکومت کے خلاف ایک اور سازش بے نقاب۔ ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہاکہ شریف خاندان کی کرپشن اور سیاست کو بے نقاب کرنے میں عمران خان پھر کامیاب۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر نواز شریف کیلئے یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے تو پھر وہ ضمانتی بانڈز دینے سے انکار ی کیوں ۔فیصل واوڈا نے کہاکہ ان مجرموں کیلئے سب سے پہلے دولت اور پیسہ ہے باقی کچھ نہیں،وزیر اعظم عمران خان آپ کا شکریہ! یہ مجرم پھر بے نقاب ہو گئے۔ فیصل واوڈانے کہاکہ عمران خان نے شریف خاندان کی سیاست اور کرپشن کا حقیقی چہرہ پھر بے نقاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات