ڈاکٹر حسین بانو کو عالمی رحمت العالمینؐ کانفرنس میں پوزیشن لینے پر دردانہ صدیقی کی مبارکباد

بدھ 13 نومبر 2019 23:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) جامعتہ المحصنات کراچی کی سابق طالبہ اور رکن جماعت اسلامی ڈاکٹر حسین بانو نے عالمی رحمت الاالعالمین کانفرنس میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ یہ کانفرنس وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تحت منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے اس کامیابی پر ڈاکٹر حسین بانو کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ پروردگار ڈاکٹر صاحبہ کی صلاحیتوں کو اقامت دین کی راہ میں قبول فرمائے اور دونوں جہانوں میں سرخروئی کا ذریعہ بنائے۔