آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

بدھ 13 نومبر 2019 23:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کو آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔