کراچی ،تحریک انصاف کا ڈیفنس کے رہائشیوں کیلئے سمندر کا پانی میٹھا کرنے کے منصوبے کا اعلان
بدھ 13 نومبر 2019 23:46
(جاری ہے)
ڈی ایچ اے کو چودہ ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے جبکہ چار پانچ ملین گیلن پانی ملتا ہے،دس ملین گیلن کی ضرورت کو یہ منصوبہ پورا کرے گا۔ابتدائی طور پر پچاس لاکھ گیلن پانی اس منصوبے سے حاصل کیا جائے گا۔
سمندر کو پانی کو پلانٹ کے زریعے میٹھا کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے فور منصوبے میں تاخیر کی وجہ تکنیکی مسائل ہیں،کے فور میں پمپنگ اسٹیشن نہیں تھے۔اس منصوبے کی تاخیر کا ذمہ سندھ حکومت کو جاتا ہے۔ سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے اربوں لگنے کے بعد بھی اب تک منصبوبہ کہیں نہیں پہنچا۔اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صوبے کے معاملات کو بہتر کرے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر سنجے گنگوانی، ادیبہ عارف حسن پی ٹی آئی رہنما عمران صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا احساس پروگرام کامیابی سے جاری ہے، پاکستانی معشیت بہتر سمت میں جا رہی ہے۔دیگر صوبے ترقی کر رہے ہیں مگر سندھ میں آج کتے کے کاٹنے کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں۔کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں روزانہ کے بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے۔ایک خاتوں کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ کو شرم آنے چاہیے کہتے ہیں وفاق کی وجہ سے کے فور تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ایک کام بتائے جو اچھا کیا ہو بہت جلد احساس پروگرام کے تحت صحت کارڈ کا اجراح کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی پر راہ گامزن ہے مگر مولانا ملک کا بھلا نہیں چاہتے،اگر مولانا پلان بی کے تحت قانون ہاتھ میں لے گے تو ریاست کے پاس بھی پلان بی ہے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ ڈیفنس کے رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے جارہا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اس منصوبے کا اعلان کیا تھا،سندھ حکومت کا کام ہے کہ شہریوں کو پانی فراہم کرے،پانی کے مسائل حل نہ ہوئے تو اس پر جنگ کا خدشہ ہے،ڈھائی سال میں ہمارا وعدہ پورا ہوگا۔حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ شہر کو پانی فراہم کرنے کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ #مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.