Live Updates

نوازشریف کا بیرون ملک علاج، کچھ لوگ اچھے فیصلہ میں مینگنیاں ڈالنے کی کوشش میں ہیں: چودھری شجاعت حسین

وزیراعظم عمران خان کو اس معاملہ پر شروع ہونے والے طوفان کو قابو کرنا پڑے گا، صاحبان اقتدار مہنگائی، بیروزگاری ختم کریں ،صدر پاکستان مسلم لیگ (ق)

بدھ 13 نومبر 2019 23:47

نوازشریف کا بیرون ملک علاج، کچھ لوگ اچھے فیصلہ میں مینگنیاں ڈالنے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے باہر جانے کے معاملہ پر جو طوفان شروع ہوا ہے اسے وزیراعظم عمران خان کو قابو کرنا پڑے گا۔ انہوں نے نوازشریف کے باہر جانے کے بارے میں مختلف اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، وزیراعظم عمران خان کو اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اپنے اچھے فیصلوں میں ایسے لوگوں کی مت سنیں جو نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت دینے کے ایک اچھے فیصلے میں مینگنیاں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم اپنے ماتھے پر کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے گا۔ ایک اور سوال پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صاحب اقتدار لوگوں کو چاہئے کہ وہ مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے کی طرف توجہ دیں جس کی وجہ سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات