جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن ،کوئٹہ سبی قومی شاہراہیں بلاک کر دی

بدھ 13 نومبر 2019 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جمعیت علماء اسلام اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے کوئٹہ چمن ،کوئٹہ سبی قومی شاہراہیں بلاک کر دی اور آج بلوچستان کی تمام قومی شاہراہیں بند کر دیئے جائیں گے تفصیلات کے مطابق جے یو آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنوں نے آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل آدمد کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ سید حمید کراس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا کوئٹہ چمن شاہراہ کے ذریعے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور نیٹو سپلائی ہوتی ہے دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے سید حمید کراس کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے جس کے باعث سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے صوبائی امیرجے یوآئی ف مولانا عبدالواسع کا کہنا ہے کہ احتجاج کے پلان بی پر بلوچستان میں عملدرآمد شروع کر دیا ہے، پلان بی کے تحت کوئٹہ چمن شاہراہ سید حمید کراس کو ٹریفک کے لیے بند کیا ہے دوسری جانب لیویز کی بھاری نفری شاہراہ کھلوانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے اور شاہراہ کو کھلوانے کے لیے ان کے مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں اور رات گئے تک کوئٹہ چمن شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جبکہ کوئٹہ سبی شاہراہ کو بھی جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے بلا ک کر دیا جس کی وجہ سے مسافروں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر آج بلوچستان کے تمام قومی شاہراہیں بند کر دیئے جائیں گی