’’میں جا نہیں رہا، میں آرہا ہوں‘‘: مولانا فضل الرحمان

زیادہ سے زیادہ نومبر تک یہ معاملہ کھینچنا ہو گا دسمبر میں استعفیٰ آجائے گا: مولانا کا سینئیر صحافی غریدہ فاروقی سے ملاقات میں دعویٰ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 13 نومبر 2019 23:10

’’میں جا نہیں رہا، میں آرہا ہوں‘‘: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر2019ء) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ’’میں جا نہیں رہا، میں آرہا ہوں‘‘۔ آج دھرنہ ختم کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے سینئیر صحافی غریدہ فاروقی سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ جا نہیں رہے بلکہ آرہے ہیں اور پہلے سے زیادہ آرہے ہیں۔ غریدہ فاروقی نے بتایا ہے کہ مولانا نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ نومبر تک یہ معاملہ کھینچنا ہو گا دسمبر میں استعفیٰ آجائے گا۔

سینئیر صحافی غریدہ فاروقی نے بتایا ہے کہ انہوں نے جمیعتِ علماء اسلام ف کے رہنما مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے اور ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان بالکل مطمئن اور بہت زیادہ خوش نظر آئے۔ 
 
 
 غریدہ فاروقی نے بتایا ہے کہ مولانا نے کہا ہے کہ اگر پلان بی ناکام ہوا تو پلان سی بھی ہے لیکن وہ اسکے بارے میں ابھی بتائیں گے نہیں۔

(جاری ہے)

سینئیر صحافی نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا مقصد حاصل کرلیا ہے، بس نومبر کسی طرح گزارنا ہے، دسمبر میں استعفیٰ آجائے گا۔ 
 
 
 غریدہ فاروقی نے کسی ملاقات کا بھی حوالہ دیا کہ مولانا کی کوئی ملاقات ہوئی ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان پُر اعتماد ہیں کہ اب معاملات حل ہو جائیں گے اور حکومت ختم ہو جائے گی۔

 
 
 
سینئیر صحافی غریدہ فاروقی نے اشارہ دیا ہے کہ مولانا کی کسی سے ملاقات ہوئی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد سے آزادی مارچ لپیٹ دیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ جتنا دباؤ حکومت پر یہاں ڈال سکتے تھے وہ ڈال دیا اب وہ پورے ملک میں اس دباؤ کو بڑھائیں گے، حکومت کی جڑیں کاٹ دی گئی ہیں اور بس اب آخری جھٹکا دینا باقی ہے، زیادہ سے زیادہ نومبر تک یہ معاملہ کھینچنا ہو گا دسمبر میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔