بابر علی کی اپنی بیٹی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

شائقین نے اداکار کی بیٹی کو مستقبل کی اداکارہ قرار دے دیا

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 14 نومبر 2019 06:34

بابر علی کی اپنی بیٹی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء)   پاکستانی فلم انڈسٹری کا جب عروج تھا تو اس وقت اداکار بابر علی کا بھی طوطی بولتا تھا۔درجنوں فلموں میں ان کی بہترین اداکاری نے لوگوں کو ان کا گرویدہ بنا دیا مگر پھر ایک وقت آیا جب فلم انڈسٹری دوبنے لگی اور بابر علی بھی خاموشی سے اس انڈسٹری سے دور ہونے گے اور فلموں میں نظر آنا بند ہو گئے۔

اب کافی عرصے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر نظر آئی ہے جو پل بھر میں وائرل بھی ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پر اداکاربابر علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اور ان کی بیٹی مختلف دھنوں پر اداکاری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔فلم”جیوا“، ”منڈا بگڑا جائے“ اور”چور مچائے شور“ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور پاکستانی اداکار بابر علی کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔

(جاری ہے)

ایک وقت تھا جب بابر علی کا طوطی بولتا تھا۔تاہم اب وہ کافی عرصے سے شوبز سے دور ہیں لیکن اب ان کی بیٹی کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں بابر علی اور ان کی بیٹی مختلف دھنوں پر اداکاری کرتے نظر آرہے ہیں۔ 

بابرعلی کے چاہنے والے سوشل میڈیا پر باپ بیٹی کے اس خوبصورت رشتے کو خوب سراہ رہے ہیں جب کہ بہت سے صارفین تو بابرعلی کی بیٹی کی اداکاری اور چہرے کے تاثرات دیکھ کر حیران ہیں اور انہیں مستقبل کی اداکارہ قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکاربابرعلی کا ایک بیٹا اوردو بیٹیاں ہیں۔ گزشتہ برس بابر علی سے متعلق یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان چھوڑ کر امریکا چلے گئے تھے۔مگر اس حوالے سے مزید کوئی تحقیق نہیں ہو سی تھی نہ ہی اداکار کی طرف سے اس خبر کی کوئی تردید سامنے آئی آئی تھی۔