گاڑی نالے کے اوپر سیوریج پائپ پر چڑھ گئی

خوش قسمتی سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا

Sajjad Qadir سجاد قادر جمعرات 14 نومبر 2019 07:00

گاڑی نالے کے اوپر سیوریج پائپ پر چڑھ گئی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 نومبر2019ء)   ہر ملک اور ہر خطے میں یہی تربیت دی جاتی ہے کہ گاڑی احتیاط سے چلائیں۔مگر پھر بھی آئے روز گاڑیوں کے ساتھ اس قدر حادثات پیش آتے رہتے ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کہ ڈرائیور کی نااہلی ہے یا پھر قدرت یہی چاہتی تھی۔کبھی گاڑی موڑتے ہوئے اور کبھی وقت پر بریک نہ لگنے سے اور کبھی کس وجہ سے حادثے پیش آ جاتے ہیں۔

اب گزشتہ دن ہمسایہ ملک بھارت میں گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آیا جہاں گاڑی ریورس ہو کر نالے کے اوپر پہنچ گئی مگر خوش قسمتی یہ تھی کہ نالے کے اوپر موجود سیورج پائپ ہونے کی وجہ سے کسی قسم کا نقصان ہونے سے بچ گیا۔بھارت میں سیوریج لائن پر گاڑی لٹک گئی وہاں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈرائیور کو ریسکیو کرلیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایس ڈبلیو این ایس ٹی وی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی سیوریج لائن کے پائپ پر لٹکی ہوئی جبکہ وہاں موجود افراد کی جانب سے ڈرائیور کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)


عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈرائیور گاڑی کو ریورس کررہا تھا کہ گاڑی اس کے قابو سے باہر ہوئی اور سیوریج لائن کے پائپ پر جاکر پھنس گئی۔رپورٹ کے مطابق نالے کے اوپر سیوریج لائن کا پائپ ہونے کی وجہ سے شہری بڑے نقصان سے بچ گیا اور اسے گاڑی پائپ پر لٹکے ہونے کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے بآسانی ریسکیو کرلیا گیا۔گاڑی کے ڈرائیور نے شروع میں اسٹیرئنگ سائیڈ کا دروازہ کھول کر گاڑی سے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہا بعدازاں اس نے لیفٹ سائیڈ کے دروازے کی کھڑکی سے باہر نکل کر اپنی جان بچائی۔