مسلم لیگ ن کے ممبران نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں استعفے جمع کروادئے

حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین نہ بنانے پر مسلم لیگ ن نے احتجاجاً استعفے دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 نومبر 2019 11:19

مسلم لیگ ن کے ممبران نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں استعفے جمع کروادئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2019ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین نہ بنانے پر احتجاج کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے استعفے دے دئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبران نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں استعفے جمع کروا دئے۔ ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خان، اقبال گر، ذیشان رفیع نے 100 ممبران کے استعفے جمع کروائے۔

استعفے حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین نہ بنانے پر احتجاج کے طور پر دئے گئے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے سٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ جس کے تحت لیگی رہنماؤں نے آج صبح 10 بجے اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے حوالے سے سو استعفے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر میں اپنے استعفے جمع کروائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے 100 ارکان اسمبلی سٹیڈنگ کمیٹیوں کے ممبرز ہیں جن میں سے 97 ممبرز کے استفعے ن لیگ کے پاس پہنچ چکے ہیں، باقی 3 ممبران کے استفعے بھی بہت جلد ن لیگ کے پاس پہنچ جائیں گے۔ اطلاعات ہیں کہ خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر بھی ن لیگ احتجاجی طور پر اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے مستعفی ہو رہی ہے۔

جبکہ حمزہ شہباز شریف کے پراڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر بھی احتجاج کیا گیا ۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے جیل میں قید رہنماؤں کے پراڈکشن آرڈر جاری ہونے پر استعفے دینے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت نے اسے غیر سنجیدگی سے لیا تاہم اب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اپنے استعفے جمع کروا دئے ہیں۔ لیگی رہنماؤں کے استعفوں کے بعد ایوان کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا۔