حکومت نے ٹریفک چالان کے جُرمانے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 نومبر 2019 11:24

حکومت نے ٹریفک چالان کے جُرمانے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2019ء) : حکومت نے ٹریفک چالان کے جُرمانے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے ٹریفک چالان کے جُرمانے بڑھانے کی سمری بھی ارسال کر دی ہے۔ تیز رفتار گاڑی چلانے پر 750 روپے اور موٹرسائیکل تیز رفتاری میں چلانے پر 500 روپے کا چالان ہو گا۔ اس کے علاوہ ٹریفک سگنل توڑنے پر 500 روپے اور پریشر ہارن پر 400 روپے جُرمانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

سمری کے مطابق ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے شہریوں پر 600 روپے کا جُرمانہ ہو گا، کم عمر ڈرائیونگ پر ایک ہزار روپے جُرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ مزید برآں سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر 750 روپے جُرمانہ عائد کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ نے ٹریفک چالان کے جُرمانے بڑھانے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کر کے چالان کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا جائے گا۔