آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 120 ہو گئی

جمعرات 14 نومبر 2019 11:34

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 120 ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 120 ہو گئی ہے ،حکام نے جھاڑیوں میں لگی آگ کے پھیلنے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کو شدید خشک، گرم اور تیزا ہوا کا سامنا ہے اور اس باعث جھاڑیوں میں لگی آگ اب شدید تر ہو گئی ہے۔ڈیڑھ ہزار سے زائد عملہ آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔گزشتہ روز آگ بجھانے والا ایک ہیلی کاپٹر بھی گرکر تباہ ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ جنگلات میں چھ درجن سے زائد مقامات پر مسلسل آگ لگی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :