ایپل نے میک بک پرو لیپ ٹاپ فروخت کیلئے پیش کر دیا

جمعرات 14 نومبر 2019 12:31

ایپل نے میک بک پرو لیپ ٹاپ فروخت کیلئے پیش کر دیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی اپیل نے اپنا 16 انچ سکرین والا نیا میک بک پرو لیپ ٹاپ فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایپل کا کہنا ہے کہ کور آئی نائن اور ایٹتھ جنریشن سی پی یو والا نیا میک بک پرو لیپ ٹاپ پہلے سے زیادہ بڑی سکرین، بہتر ین کی بورڈ اور زیادہ تیز خصوصیات کا حامل ہے ،اس کو رواں ہفتے فروخت کے لیے پیش کر جارہا ہے جس کی قیمت 2,399 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے۔

یہ لیپ ٹاپ ایپل کے سٹور سے آن لائن جبکہ دنیا بھر میں اپیل کے مجاز کردہ ڈیلرز سے باآسانی خریدا جاسکے گا۔ اس سے قبل آئی فون کمپنی نے 2016 ء میں میک بک پرو لیپ ٹاپ میں نئی خصوصیات جیسے فنگر پرنٹ ریڈر اور تیز پورٹ کے ساتھ پیش کیا تھا۔ ایپل کمپنی کے مطابق میک بک لائن سے ان کی کل سالانہ آمدن تقریبا 260 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔؂