ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے، میکسیکو کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا، دوسرے سیمی فائنل میں فرانس اور برازیل آمنے سامنے ہونگے

جمعرات 14 نومبر 2019 12:43

ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے، میکسیکو ..
برازیلیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) فیفا کے زیر اہتمام 18ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کل جمعہ کو کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں میکسیکو کا مقابلہ ہالینڈ سے ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل فرانس اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 18 واں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین فٹ بال کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ ٹاپ فور مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور میکسیکو، ہالینڈ، فرانس اور برازیل کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ میکسیکو اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے گلرمو گریرو میچ ریفری کے فرائض سرانجام دینگے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان برازیل کا مقابلہ فرانس کی ٹیم سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے میچ میں ایل سیلواڈور کے آئیوان برٹن ریفری ہوں گے۔ اس سے قبل ہالینڈ کی ٹیم نے ٹاپ ایٹ مرحلے میں پیراگوئے کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ فاتح ٹیم کو سکور 4-1 تھا، میکسیکو کی ٹیم نے جنوبی کوریا کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دیکر ٹاپ فور تک رسائی حاصل کی، فرانس نے سپین کو 6-1 سے شکست دی جبکہ برازیل کی ٹیم نے اٹلی کی ٹیم کو 2-0 سے ہرا کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ واضح رہے کہ دونوں سیمی فائنلز میں سے شکست خوردہ ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 17 نومبر کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :