Live Updates

حکومت کی دیوار ہل چکی ہے دوسرے دھکے سے نااہل حکمرانوں کو چلتا کریں گے‘مولانا عبدالغفور حیدری

وزیراعظم کے استعفے اور مڈٹرم الیکشن کے اعلان تک ہماری تحریک جاری رہے گی ہمارے کارکن مختلف شاہراہوں پر احتجاج کرینگے تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے متوسط طبقہ انتہائی پریشان ہے

جمعرات 14 نومبر 2019 12:59

حکومت کی دیوار ہل چکی ہے دوسرے دھکے سے نااہل حکمرانوں کو چلتا کریں گے‘مولانا ..
عبدالحکیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف) کے مرکزی رہنما ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب حکومت کی دیوار ہل چکی ہے اور دوسرے دھکے سے نااہل حکمرانوں کو چلتا کریں گے اب ہماری تحریک بی پلان کی جانب گامزن ہے پلان بی میں جعلی کٹھ پتلی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ہم شہریوں کی زندگی کو متاثر نہیں کرینگے اور نہ ہی شہروں کے اندر بیٹھیں گے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ نہیں کرینگے اور ملک بھر کی تمام بڑی شاہراہیں بند کر دیں گے وزیراعظم کے استعفے اور مڈٹرم الیکشن کے اعلان تک ہماری تحریک جاری رہے گی ہمارے کارکن مختلف شاہراہوں پر احتجاج کرینگے انہوں نے کہا کہ عمران اور انکے حواریوں نے پورا اسلام آباد یرغمال بنا کر پارلیمنٹ ممبران کے راستے بند کر دئیے تھے 126 دن اسلام آباد راولپنڈی کے عوام کا جینا حرام کردیا تھا پارلیمنٹ اور پی ٹی وی اسٹیشن اور اینکرز پر حملے کیے گئے انکے کیمرے توڑ دئیے گئے انتظامیہ پر تشدد کیا گیا ناچ گانے اور ڈانس کی محفلیں سجائی گئی چینی وزیر اعظم کو پاکستان کا دورہ نہ کرنے دیا گیا کیا یہی ریاست مدینہ ہی کیا اقتدار کے حصول کے بعد نیا پاکستان تعمیر ہو چکا ہی تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے متوسط طبقہ انتہائی پریشانی کے عالم میں تذبذب کا شکار ہوتا چلا جا رہا ہے اشیاء خورد و نوش عام طبقہ کی پہنچ اور قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہیں دکاندار سارا دن گاہکوں کے انتظار میں رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت شہروں میں جاکر ا پنے کارکنوں ملتی رہے گی ہمارے لاکھوں کارکنان آزادی مارچ میں بھی پرامن رہے اور اب پلان بی کے پروگرام میں بھی پرامن رہیں گے تحریک انصاف کا ڈی چوک میں دھرنا سول نافرمانی توڑ پھوڑ بدکلامی اور ناچ گانے کا فیشن شو تھا ہمارا آزادی مارچ ملک سے بدامنی لاقانونیت مہنگائی کے خاتمے اداروں کے استحکام اور نااہل بددیانت نالائق جعلی سیلیکٹڈ اور یوٹرن کی چیمپئن حکومت سے نجات دلانے کے لیے احتجاج جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تحریک 27 اکتوبر سے نہیں بلکہ 26 جولائی 2018 ء سے جاری ہے ہم عمرانی حکومت کے خاتمے اور مڈٹرم الیکشن کے اعلان تک تحریک جاری رکھیں گے -
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات