سرگودھا میں بڑا اور چھوٹا گوشت فروخت کرنے والے قصاب سراپا احتجاج بن گے

ضلعی انتظامیہ نے بڑے گوشت کا ریٹ 400 روپے فی کلو جبکہ چھوٹے گوشت کا ریٹ 700 روپے فی کلو مقرر کردیا

جمعرات 14 نومبر 2019 12:59

سرگودھا میں بڑا اور چھوٹا گوشت فروخت کرنے والے قصاب سراپا احتجاج بن ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) سرگودھا میں بڑا اور چھوٹا گوشت فروخت کرنے والے قصاب سراپا احتجاج بن گئے جنہوںنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سرکاری طور پر مقررہ نرخوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا اس صورتحال پر سرگودھا میں مرغ گوشت کی خریداری میں بے پناہ اضافہ ہو گیا۔زرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بڑے گوشت کا ریٹ 400 روپے فی کلو جبکہ چھوٹے گوشت کا ریٹ 700 روپے فی کلو مقرر کیا جس پر قصابوں نے احتجاج کرتے ہوئے شٹرڈاون ہڑتال کر دی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قصاب نے مطالبہ کیا ہے کہ کم ریٹ مقرر کرکے قصاب کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے اس لئے ان نرخوں میں خاطر خواہ اضافہ کرئے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف گوشت کی ہڑتال کے باعث مرغ گوشت کی فروخت میں اضافہ ہو گیااور ہوٹلز پر بیف اور مٹین کی اشیاء تکے،کباب،کڑی وغیرہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ گوشت بیرون اضلاع سے منگوایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ قصاب شہر اور گردونواح میں بہت ہی بڑا گوشت 500 روپے اور چھوٹا گوشت 950 سے 1000 روپے میں فروخت کرتے ہیں اس کا معیار اور وزن درست نہیں اگر انتظامیہ نے ان کے مطالبہ کو پورا کر دیا تو مہنگائی کی نئی لہر دوڑ آئے گی کیونکہ قصابوں نے کبھی بھی سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد نہیں کیا وہ پہلے بھی من مانے ریٹ پر فروخت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :